دھماکہ دار خبر

جعلی صحافیوں کے گینگ نے خود کو “خفیہ اداروں آئی ایس آئی اور ایم آئی” کے افسران/اہلکار ظاہر کر کے بزرگ منی چینجر کو مبینہ طور پر اغواء کیا اور تھانہ ویسٹریج لے گئے۔ بزرگ منی چینجر پاس دو کروڑ روپے کی رقم تھی۔ گینگ نے تھانہ میں منی چینجر کو ڈرا دھمکا کر مقدمات میں
پھنسانے کی دھمکیاں دے کر “سات لاکھ“ روپے بھتہ وصول کر کے رہا کیا۔ حیران کن طور پر اس سارے جرم میں “ایس ایچ او تھانہ ویسٹریج ایس آئی وقاص” مبینہ طور پر شامل ہے۔
زمہ دار زرائع کے مطابق جعلی صحافیوں کے گینگ کے سرغنہ کا ایک پھوپھی زاد بھائی تھانہ ویسٹریج میں
ٹرینی اے ایس آئی بھی تعینات ہے جو کہ ایس ایچ او ویسٹریج سمیت اس گھناؤنے جرم میں ملوث ہوسکتا ہے۔
بروز وقوعہ راقم کو راولپنڈی پولیس کے ایک سینئر افسر کا فون بھی آیا جس نے بتایا کہ اس کا مال پلازہ میں کوئی ایشو بنا ہوا ہے اور کچھ “صحافی” تنگ کر رہے ہیں تو آپ ان سے بات کر لیں۔ راقم
کی گینگ کے سرغنہ سے بات ہوئی جس نے کہا “راجیا تیرا فون آگیا تے بس مسئلہ ختم سمجھ۔ اے پولیس افسر بھی ساڈا بھرا ہے”

ابھی راقم کچھ کہنا ہی چاہتا تھا اس پولیس افسر کو جو کہ بہت جلدی میں لگ رہا تھا نے فون منقطع کر دیا ۔ راقم نے بعد ازاں متعدد بار اس پولیس افسر سے رابطہ کیا مگر
انہوں نے فون نہ ریسیو کیا۔
میں یہاں یہ واضع کرتا چلوں کہ یوں تو جڑواں شہروں میں جعلی صحافیوں کے متعدد گینگ ان ایکشن ہیں جن کا کام صبع شام لوٹ مار کرنا ہے مگر ان جرائم پیشہ افراد میں حال ہی میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے جس کا نام ہے “ملک زبیر” جو خود کو بہت ہائی فائی صحافی ظاہر کرتا
اور پس پردہ سادہ لوح لوگوں کو اپنے استاد محترم “شبیر مغل عرف عمارتی شیشہ فروش “ اور دوسرے دو نامعلوم افراد ساتھ ملکر خود کو “ISI اور MI” کے افسران/اہلکار ظاہر کر کے منی چینجر کو اغواہ کرتے ہیں اور سیدھا تھانہ ویسٹریج میں ایس ایچ او وقاص پاس لے جاتے ہیں جہاں وہ اسے ڈرا دھمکا کر
سات لاکھ بھتہ لے کر رہا کر دیتے ہیں۔
اور ان محترم پولیس افسر کا نام بھی سن لیں آپ سب “مرزا زمان رضا”

اب بیچ والی کیا کہانی ہے یہ سی پی او راولپنڈی محمد احسان یونس اور ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی تفتیش کریں اور عوام کو آگاہ کریں۔
You can follow @ia_rajpoot.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: